میڈیا ہاؤسز حملہ کیس ،ایم کیو ایم بانی اور خوش بخت شجاعت کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ہفتہ 23 ستمبر 2017 15:55

میڈیا ہاؤسز حملہ کیس ،ایم کیو ایم بانی اور خوش بخت شجاعت کے ایک بار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے میڈیا ہاؤس حملہ اور اشتعال انگیز تقریر کیسز میں ایم کیو ایم بانی اور خوش بخت شجاعت کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جبکہ فاروق ستار، عامر خان اور قمر منصور پر آئندہ سماعت پر فردم جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،کیس کی مزید سماعت 12 اکتوبر کو ہوگی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں میڈیا ہاؤس حملہ اور اشتعال انگیز تقریر کیسز کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے بانی ایم کیو ایم اور خوش بخش شجاعت کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار ،عامر خان اور قمر منصور پر آئند ہ سماعت پر فردجرم عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔کیس کی مزید سماعت 12اکتوبر کو ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :