راجگال فائرنگ میں شہید لیفٹننٹ ارسلان کی دوست سے ہوئی بات چیت سامنے آ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 ستمبر 2017 15:10

راجگال فائرنگ میں شہید لیفٹننٹ ارسلان کی دوست سے ہوئی بات چیت سامنے ..
راجگال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 ستمبر 2017ء) : راجگال میں سرحد پار سے آئے دہشتگردوں نے پاکستان کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ۔ فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 22 سالہ لیفٹننٹ ارسلان عالم نے جام شہادت نوش کیا۔ لیفٹننٹ ارسلان کے دوست نے سوشل میڈیا پر ان سے ہوئی چیٹ کا اسکرین شاٹ پوسٹ کیا جسے دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہو گئی ۔

(جاری ہے)

دوستوں کے مابین ہوئی اس چیٹ کے اسکرین شاٹ میں دیکھا گیا کہ ارسلان کے دوست نے اس سے دریافت کیا کہ کیا تم بھی آپریشن کر لیتے ہو؟ جس پر لیفٹننٹ ارسلان نے کہاکہ نہیں ہم کہاں، ہم تو شہید ہونے آئے ہیں اور گولی کا انتظار ہے۔

جس پر اس کے دوست نے کہا کہ جذباتی نہ ہو اور اپنا کام کر جا کے۔ لیفٹننٹ ارسلان کی اپنے دوست کے ساتھ ہوئی اس چیٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کو اشکبار کر دیا۔ خیال رہے کہ لیفٹننٹ ارسلان عالم راجگال میں بحیثیت کمانڈنگ آفیسر تعینات تھے۔
راجگال فائرنگ میں شہید لیفٹننٹ ارسلان کی دوست سے ہوئی بات چیت سامنے ..

متعلقہ عنوان :