بادامی باغ کے علاقہ سے مارٹر گن کا شیل برآمد ،

پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

ہفتہ 23 ستمبر 2017 15:03

بادامی باغ کے علاقہ سے مارٹر گن کا شیل برآمد ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ بادامی باغ سے مارٹر گن کا شیل برآمد ہوا ہے ، اطلاع ملتے ہی پولیس ،بم ڈسپوزل سکواڈ اور سی ٹی ڈی کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ،پولیس نے مارکیٹ میں موجود کباڑکے دکانداروں اور خرادیوں سے تحقیقات شروع کر دیں ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز راہگیروں نے بادامی باغ کے علاقہ میں کوڑے کے ڈھیر پر مارٹر گن کا شیل دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جو فوری موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ اور سی ٹی ڈی کو بھی طلب کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق یہ 77ایم ایم گن کے کا شیل ہے جو فیوز موجود نہ ہونے کے باعث ناکارہ ہے تاہم اس میں بارود موجود ہے ۔ پولیس نے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے شہریوں کو دور ہٹایا جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے مارٹر گن کے شیل کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔ پولیس کے مطابق مارٹر گن کا شیل پھینکے جانے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مارکیٹ میں موجود کباڑ کی دکانوں اور خرادیوں سے اس بارے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :