بھوج پوری فلم ایکٹر منوج پانڈے ساتھی کو ہراساں کرنے کے جُرم میں گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 ستمبر 2017 14:54

بھوج پوری فلم ایکٹر منوج پانڈے ساتھی کو ہراساں کرنے کے جُرم میں گرفتار
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 ستمبر 2017ء) :بھوج پوری فلم کے اداکار منوج پانڈے کو ساتھی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے جُرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 27سالہ خاتون گلوکار گذشتہ پانچ برس سے منوج کے ہمراہ رہائش پذیر تھیں ۔ پولیس کے مطابق منوج پانڈے نے مذکورہ خاتون کو بھوج پوری فلم میں کام دلوانے اور شادی کرنے کا وعدہ کر رکھا تھا۔

(جاری ہے)

خاتون کے مطابق اسی وعدے کے تحت منوج نے کئی مرتبہ مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔اس نے مجھ سے چار لاکھ روپے اُدھار بھی لے رکھے ہیں جو ابھی تک واپس نہیں کیے۔ گذشتہ ہفتے خاتون گلوکار کو معلوم ہوا کہ منوج پہلے سے ہی شادی شدہ ہے جس پر اس نے پولیس سے رابطہ کیا اور شکایت درج کروائی۔پولیس نے منوج پانڈے پر انڈین پینل کوڈ کے دھوکہ دہی، مجرمانہ طور پر اعتماد توڑنے اور دھمکی دینے کے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے اداکار کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :