Live Updates

انتخاب بل 2017کی منظوری ، کیا بل کی منظوری میں پاکستان تحریک انصاف کا ہا تھ ہے ؟؟

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 23 ستمبر 2017 14:39

انتخاب بل 2017کی منظوری ، کیا بل کی منظوری میں پاکستان تحریک انصاف کا ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 23ستمبر 2017ء ) :سینیٹ میں ایک ووٹ سے پاس ہونے والا بل انتخاب 2017کی منظوری میں تحریک انصاف ملوث ہے ، سیاسی منظر نامے پر نئی بحث چل نکلی۔ تفصیلات کے مطابق کل سینٹ میں انتخاب بل 2017کی شق 203 منظور کی گئی جس کے مطابق نا اہل شخص کسی بھی سیاسی پارٹی کی قیادت و صدارت کر سکتا ہے ۔اس بل نے سابق نااہل وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے دوبارہ پارٹی صدر بننے کی راہ کو ہموار کیا ہے ۔

اس بل کی حمایت میں 38جبکہ مخالفت میں 37ووٹ آئے تھے یوں یہ بل صرف ایک ووٹ سے منظور ہو گیا تھا ۔

(جاری ہے)

بل کی منظوری میں تحریک انصاف کے کردار کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی۔بہت سے سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا رویہ بل کی منظوری کا باعث بنا۔نماز جمعہ کے وقفہ سے قبل جب ڈپٹی چئیر مین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا تو تحریک انصاف کے اعظم سواتی ، محسن عزیز اور شبلی فراز نے چئیرمین سیٹ رضا ربانی کے آنے تک ووٹنگ کو موخر کرنے کی تجویز دی جسے ڈپٹی چئیر مین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری نے رد کردیا جس پر الیکشن بل 2017کی منظوری کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے 7سینیٹرز ایوان سے واک آوٹ کر گئے جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن شق 203منظو ر کروانے میں کامیاب ہوئی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :