حکومت ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنارہی ہے،ترجمان ریلویز

ہفتہ 23 ستمبر 2017 14:32

حکومت ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات یقینی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) حکومت ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کویقینی بنارہی ہے۔پاکستان ریلویز کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ریلوے کے منافع میں اضافہ کیلئے مال برداری کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مال برداری کے ذریعے منافع میں اضافہ کیلئے ریلوے کے بیڑے میں 55لوکوموٹوز کا اضافہ کیا گیاہے۔مال برداری کیلئے پیٹرولیم اورایندھن جیسی اشیاء پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت ایم ایل ون کو اپ گریڈ کیا جارہاہے اورریل گاڑیوں کی رفتار میں بھی اضافہ کیا جارہاہے جس کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :