پنڈ ہاشم خان میں 30 سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 14:29

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) ہری پور کے پنڈ ہاشم خان میں 30 سالہ نوجوان نے فائر کر کے زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ ساجد نامی نوجوان نے گذشتہ روز گھریلو حالات سے تنگ آ کر خودکشی کر لی، اہل خانہ کی اطلاع پر پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود پنڈ ہاشم خان کے رہائشی نوجوان ساجد ولد محمد ایوب نے اپنے گھر میں آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق نوجوان نے والد کی نصیحت اور ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر گھر میں موجود 30 بور پستول سے اپنے سینے پر فائر کرتے ہوئے زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ اہل خانہ کی اطلاع پر تھانہ صدر پولیس نے نوجوان کی نعش کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :