ڈی ایچ کیو ہری پور کی ڈائلیسز مشینیں سٹاف کی غفلت کے باعث ناکارہ ہو گئیں

ہفتہ 23 ستمبر 2017 14:29

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور کی ڈائلیسز مشینیں مبینہ طور پر سٹاف کی غفلت و لاپرواہی کے باعث ناکارہ ہو گئیں، درجنوں مریض شدید پریشانی کا شکار ہو گئے، ایک مریض دم توڑ گیا، ممبران تحصیل کونسل اور اہلیان علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ذمہ دار حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہری پور کی ڈائلیسز مشینیں مبینہ طو رپر متعلقہ سٹاف کی لاپرواہی و غفلت سے ناکارہ ہو گئی ہے جس سے ڈائلیسز کیلئے ہسپتال آنے والے درجنوں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک سیریس مریض مطلوبہ سہولت کی عدم فراہمی سے جان کی بازی ہار گیا ہے۔ ادھر ممبران تحصیل کونسل ذوالفقار قریشی سمیت دیگر نے ذمہ دار حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایچ کیو میں ڈائلیسز مشینوں کی خرابی کا فوری اور سخت نوٹس لیکر مریضوں اور ان کے لواحقین کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔