افغانستان میں بھارت کا کردار کیا ہونا چاہیے ، وزیر اعظم کے دبنگ جواب پر ہال قہقہوں سے گونج اٹھا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 23 ستمبر 2017 14:20

افغانستان میں بھارت کا کردار کیا ہونا چاہیے ، وزیر اعظم کے دبنگ جواب ..
نیو یارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 23ستمبر 2017ء ):افغانستان میں بھارت کا کردار زیرو ہونا چاہیے ،غیر ملکی صحافی کے مفصل سوال پر وزیر اعظم کے مختصر ترین مگر دبنگ جواب پر سارا ہال قہقہوں سے گونج اٹھا ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعظمپاکستان شاہد خاقان عباسی نیو یارک میں ایک غیر رسمی انٹرویو کے دوران صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے کہ ایک امریکی صحافی نے پوچھا کہ میں حیران ہوں کہ آپ نے ٹرمپ انتظامیہ کے نقطہ نظر میں افغانستان میں بھارت کے کردار کے حوالے سے بہت کم بات کی ،آپکے خیال میں افغانستان میں بھارت کا کیا کردار ہونا چاہیے۔اتنے مفصل سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا "زیرو" اور یہ کہہ کر بلند آواز سے ہنسے ۔ اس بات پر پورا ہال قہقہوں سے گونج اٹھا ۔ویڈیو دیکھیں