پرویز مشرف قاتل ہے،پرویز مشرف اگردلیر ہے تو آکر عدالتوں کا سامنا کرے ،چیئرمین سینیٹ

ہفتہ 23 ستمبر 2017 14:27

پرویز مشرف قاتل ہے،پرویز مشرف اگردلیر ہے تو آکر عدالتوں کا سامنا کرے ..
جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف قاتل ہے،پرویز مشرف اگردلیر ہیں تو آکر عدالتوں کا سامنا کریِں،آئین کے مطابق پارلیمنٹ کو سب سے زیادہ مضبوط ادارہ ہونا چاہیے،کسی بھی الیکشن کے بعد سیاسی صورتحال بہتر ہوتی ہے،پارلیمان سب سے کمزور ترین ادارہ ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو رضا ربانی نے سندھ یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف قاتل ہے،محترمہ نے پرویز مشرف سے متعلق خطوط لکھے تھے،پرویز مشرف لندن اور دبئی میں بیٹھ کر عیاشیاں کررہے ہیں،پرویز مشرف اگردلیر ہیں تو آکر عدالتوں کا سامنا کریں،الیکشن بل2017 میں ترمیم سے متعلق سوال پر رضا ربانی نے جواب دیا کہ ایک سیاسی سوال ہے،انہوں نے کہا کہ پارلیمان سب سے کمزور ترین ادار ہ ہے،کسی بھی الیکشن کے بعد سیاسی صورتحال بہتر ہوتی ہے، آئین کی حکمرانی نہ ہو اور ادارے کمزور ہوں تو ایسی باتیں ہوتی رہتی ہیں، آئین کے مطابق پارلیمنٹ کو سب سے زیادہ مضوط ادارہ ہونا چاہیے۔