نہتے شہریوں پر فائرنگ اور گولہ باری کر کے بھارت نے بزدلی کا ثبوت دیا، احسن اقبال

پاکستانی قوم زیادتی کا جواب اسی زبان میں دینا جانتی ہے ‘ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں بربریت جاری ہے ‘ کشمیر میں بھارت عوام پر جو ظلم کر رہا ہے اس پر پاکستان کا فرض ہے کہ آواز اٹھائے ‘ متاثرین کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا، حکومت نے سرحدی علاقوں میں بنکر بنانے کا فیصلہ کیا ہے‘ کابینہ نے منظوری دیدی ہے اور فنڈز بھی مختص ہو چکے ہیں ، سیالکوٹ اور نارووال کے سرحدی علاقوں میں بنکرز بنائے جائیں گے ،وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر قانون زاہد حامد کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 23 ستمبر 2017 14:26

نہتے شہریوں پر فائرنگ اور گولہ باری کر کے بھارت نے بزدلی کا ثبوت دیا، ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نہتے شہریوں پر فائرنگ اور گولہ باری کر کے بھارت نے بزدلی کا ثبوت دیا ہے ‘ پاکستانی قوم زیادتی کا جواب اسی زبان میں دینا جانتی ہے ‘ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں بربریت جاری ہے ‘ کشمیر میں بھارت عوام پر جو ظلم کر رہا ہے اس پر پاکستان کا فرض ہے کہ آواز اٹھائے ‘ متاثرین کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا ‘ وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ حکومت نے سرحدی علاقوں میں بنکر بنانے کا فیصلہ کیا ہے‘ کابینہ نے منظوری دیدی ہے اور فنڈز بھی مختص ہو چکے ہیں ۔

سیالکوٹ اور نارووال کے سرحدی علاقوں میں بنکرز بنائے جائیں گے۔ ہفتہ کو احسن اقبال اور زاہد حامد نے بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی سی ایم ایچ میں عیادت کی۔

(جاری ہے)

زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بھارت نے ورکنگ بائونڈری پر بزدلانہ کارروائی کی ہے۔ نہتے شہریوں پر فائرنگ اور گولہ باری کر کے بھارت نے بزدلی کا ثبوت دیا ہے۔

کشمیر میں بھارت عوام پر جو ظلم کر رہا ہے اس پر پاکستان کا فرض بنتا ہے کہ وہ آواز اٹھائے۔ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں بربریت جاری ہے۔ مظالم سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ شہید پورے پاکستان کے شہید ہیں اس جانی نقصان پر غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مالی نقصان کاجائزہ لے رہے ہیں متاثرین کا نقصان پورا کیاجائے گا۔

پاکستانی قوم ہر زیادتی کا جواب اسی زبان میں دینا جانتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کیلئے آواز اٹھانے پر بھارت ایسی حرکتیں کرتا ہے۔ اس موقع پر زاہد حامد نے کہا کہ علاقے کے لوگوں کی طرف سے شکایات پر بریفنگ دی گئی ہے۔ حکومت نے سرحدی علاقوں کے دیہات میں بنکرز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرحد کے قریب نکرز بنانے کی سکیم لا رہے ہیں۔ علاقے میں ایمبولینس کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ سیالکوٹ اور نارووال کے سرحدی علاقوں میں بنکرز تعمیر کئے جائیں گے۔ کابینہ نے منظوری دیدی ہے اور فنڈز بھی مختص ہو چکے ہیں۔ …