لاہوربادامی باغ سے دھماکہ خیز مواد برآمد ،علا قے میں خوف و ہراس پھیل گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 23 ستمبر 2017 14:16

لاہوربادامی باغ سے دھماکہ خیز مواد برآمد ،علا قے میں خوف و ہراس پھیل ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 23ستمبر 2017ء ):لاہور کے علاقے بادامی باغ سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے ۔دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے بادامی باغ کے علاقے مصری شاہ میں مقامی افراد نے مشکوک مواد دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس نے مقامی افراد کی اطلاع پر کاروائی کی تو موقع سے بھاری تعداد میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے کرائم سین یونٹ اور بم ڈسپوزل سکواڈکی ٹیمیں طلب کر لیں ۔دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے سے اہل علاقہ میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے ۔یاد رہے کہ محرم الحرام کے سلسلے میں لاہور بھر میں مجالس و ماتمی جلوسوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور بہت سے مقامات کو پولیس کی جانب سے حساس بھی قرار دے دیا گیا ہے ۔ایسے حالات میں شہر کے مصروف علاقے سے بارودی مواد کا برآمد ہونا خاصا تشویشناک ہے۔