پاک فضائیہ نے فضاء سے سمندر میں مار کرنے والے جہازشکن میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ذکاء اللہ نے ویپن فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا کامیاب فائرنگ جنگی تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے ،ْنیول چیف

ہفتہ 23 ستمبر 2017 14:24

پاک فضائیہ نے فضاء سے سمندر میں مار کرنے والے جہازشکن میزائل کا کامیاب ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں فضاء سے سطح آب پر مار کرنے والے جہاز شکن میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں سی کنگ ہیلی کاپٹر سے اینٹی شپ میزائل فائر کیا گیاجس نے سمندر میں کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ذکاء اللہ نے ویپن فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا۔اس موقع پر نیول چیف کا کہنا تھا کہ کامیاب فائرنگ جنگی تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوی فلیٹ کی جنگی تیاریوں پر فخر ہے۔انہو ں نے کہا کہ بحری مشقوں میں شامل افسران کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں قابل ستائش ہیں،پاک بحریہ ہرقیمت پروطن عزیزکی بحری سرحدوں اورمفادات کاتحفظ کریگی۔

متعلقہ عنوان :