Live Updates

عمران خان کیخلاف اکبر ایس بابر کی درخواست پر مزید کارروائی پرسوں ہوگی

چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں 5رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا

ہفتہ 23 ستمبر 2017 14:24

عمران خان کیخلاف اکبر ایس بابر کی درخواست پر مزید کارروائی پرسوں ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کے بعد اکبر ایس بابر کی درخواست پر مزید کارروائی پرسوں پیر کو ہوگی۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں 5رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔الیکشن کمیشن نے 14ستمبر کو عمران خان کے توہین عدالت کیس میں قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے جو اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کر تے ہوئے عمران خان کو ہدایت کی تھی کہ وہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کا جواب دیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :