خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے درخواست ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ،ْ

لاجر بینچ تشکیل ،ْ 26ستمبر کو سماعت ہوگی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 14:24

خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے درخواست ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے درخواست ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر،لارجر بنچ تشکیل دیدیا گیا،سماعت26ستمبر کو ہو گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق لارجر بنچ جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس حسن اورنگزیب پر مشتمل ہے ،ْ3 رکنی لارجر بنچ 26 ستمبر کو درخواست کی سماعت کرے گاجس میں پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ آصف جولائی 2011 سے غیر ملکی کمپنی کے مستقل ملازم ہیں اور 50 ہزار درہم ماہانہ تنخواہ لیتے ہیں،وزیر خارجہ کا ورک پرمٹ 2019 تک کاہے، بطور وزیر وہ غیر ملکی کمپنی میں نوکری نہیں کر سکتے،خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی میں اپنا اقامہ ظاہر نہیں کیااس کے علاوہ وہ منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی اور لارجر بنچ تشکیل دیدیا ہے جو 26 ستمبر کو سماعت کریگا۔

متعلقہ عنوان :