منبر ومحراب کا اسلامی معاشرے کے قیام ،اصلاح احوال میں اہم کردار ہے ،ڈاکٹر خالد محمود

مساجد دین کے قلعے ،عوام کی سیرت وکردار کی تعمیر کا موثرذریعہ ہیں،خطہ اسلاف نے اسلامی نظام اور اسلامی فلاحی معاشرے کیلئے حاصل کیاتھاوہ مقاصد ابھی تک تشنہ ہیں،جماعت اسلامی انہی مقاصد کی تکمیل کیلئے میدان میں سرگرم عمل ہے، امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر

ہفتہ 23 ستمبر 2017 14:19

باغ،جہالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ منبر ومحراب کا اسلامی معاشرے کے قیام اور اصلاح احوال میں اہم کردار ہے ،مساجد دین کے قلعے اور عوام الناس کی سیرت وکردار کی تعمیر کا موثرذریعے ہیں،مساجد مدارس فائونڈیشن نے مساجد کی تعمیر کا اہم فریضہ سرانجام دیا ان کی یہ خدمات لائق تحسین ہیں،یہ خطہ ہمارے اسلاف نے اسلامی نظام اور اسلامی فلاحی معاشرے کیلئے حاصل کیاتھا،وہ مقاصد ابھی تک تشنہ ہیں،جماعت اسلامی انہی مقاصد کی تکمیل کے لیے میدان میں سرگرم عمل ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانھوںنے جہالہ میں مسجد کا افتتاح کرتے ہوئے کیا،دریں انثاء انھوںنے ضلع باغ کے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے بھی خطاب کیا،ان تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالدمحمود نے کہاکہ اراکین جنرل کونسل تبدیلی اور انقلاب اور اصلاح احوا ل اور اصلاح معاشرہ میں اہم کردار اداکرتے ہیں اراکین کا اس جدوجہد میں اہم کردار ہے اس لیے وہ اپنے گھروں سے نکلیں اور دین کی دعوت عام کریں ایک ایک گھر ایک اور ایک فرد تک دین کی دعوت پہنچائیں،جماعت اسلامی اس خطے میں تبدیلی کا نعرے لے کراٹھی ہے اور ان نظام کوتبدیل کر کے اس کی جگہ اللہ کادیا ہوا نظام لانا چاہتی ہے،کشمیرکی آزادی او رنظام کی تبدیلی ہمارا مشن ہے،اس مشن کی تکمیل کیلئے جماعت اسلامی سرگرم عمل ہے،ہماری اس ساری جدوجہد کا مقصد اللہ رضا اور اخروی کامیابی ہے،آج امت جن مسائل کا شکار ہے اس کی وجہ دین سے دور ی ہے قرآن وسنت پر عمل پیرا ہوکر اہم عروج حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :