بھارت سی پیک اور پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے لئے سازش کررہاہے،وفاقی وزیرریاستیں وسرحدی امور عبدالقادر بلوچ

ہفتہ 23 ستمبر 2017 14:05

بھارت سی پیک اور پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے لئے سازش کررہاہے،وفاقی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) وفاقی وزیرریاستیں وسرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے کہاہے کہ بھارت پاک چین اقتصادی راہداری( سی پیک )اور پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے لئے سازش کررہاہے۔ہفتہ کوایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بھارت کے داخلی اورخارجی امور کے وزراء نے اقتصادی راہداری پر اپنے تحفظات کااظہار کیاتھا۔

(جاری ہے)

جنیوا میں پاکستان مخالف مہم کے حوالے سے ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ بھارت کالعدم تنظیموں کو پاکستان کے خلاف کام کرنے کیلئے وسائل فراہم کررہاہے۔عبدالقادر بلوچ نے کہاکہ بلوچستان پاکستان کاپٴْرامن صوبہ ہے اور ان علاقوں میں لوگ مشکلات کاسامنا کئے بغیر رہائش پذیر ہیں اور بلاخوف وخطر سفر کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی اورخوشحالی اورعوام کے معیارزندگی کو بہتربنانے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پراقدامات کررہی ہے۔