امریکہ اورخطے کے ملکوں کومقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرناچاہئے

وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف کا انٹرویو

ہفتہ 23 ستمبر 2017 14:05

امریکہ اورخطے کے ملکوں کومقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانی حقوق ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ امریکہ اورخطے کے ملکوں کومقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرناچاہیے۔

(جاری ہے)

ریڈیوپاکستان کے مطابق ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے میں دیرپا امن کے لئے بھارت کے ساتھ مذاکرات کا خواہاں ہے تاہم بھارت کو پہلے ورکنگ باؤنڈری پراشتعال انگیز کارروائیاں بندکرنی چاہئیں جن میں متعدد شہری شہید اورزخمی ہوئے ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں تجویز پیش کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کاجائزہ لینے کے لئے عالمی ادارے کا خصوصی نمائندہ مقرر کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے سارک وزراء کانفرنس میں جنوبی ایشیا میں قیام امن کے بارے میں آواز اٹھائی ہے۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ پاکستان ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک اس ناسور کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :