سیاسی قیادت کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں افغانستان اور کشمیر تنازعہ سمیت تمام اہم مسائل کو حوصلہ مندی اور دلیرانہ انداز میں اٴْجاگر کرنے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تعریف

شاہد خاقان عباسی نے جامع انداز میں پاکستان کانقطہ نظر پیش کیا، شاہ محمود قریشی وزیراعظم نے کشمیر، فلسطین اور میانمار میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف کامیابی سے آواز بلند کی، مسلم لیگی رہنما سینیٹر عبدالقیوم

ہفتہ 23 ستمبر 2017 14:05

سیاسی قیادت  کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں افغانستان اور کشمیر تنازعہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) سیاسی قیادت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں افغانستان اور کشمیر تنازعہ سمیت تمام اہم مسائل کو حوصلہ مندی اور دلیرانہ انداز میں اٴْجاگر کرنے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کوسراہاہے۔ریڈیو پاکستان کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرعبدالقیوم نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر میں کشمیر، فلسطین اور میانمار میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف کامیابی سے آواز بلند کی۔

انہوں نے شاہد خاقان عباسی کے خطاب کو مناسب اور جامع قراردیا۔سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم کے خطاب کی تعریف کی اور کہاکہ شاہد خاقان عباسی نے جامع انداز میں پاکستان کانقطہ نظر پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دنیا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں سے بخوبی آگاہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ روس کے ساتھ تعلقات میں بہتری اطمینان بخش ہے۔بروکلین میں پاکستانیوں اورکشمیریوں کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے خطاب کاپرجوش خیرمقدم کیا اور اسے کشمیریوں کی اٴْمنگوں کے مطابق قراردیا۔ممتازدفاعی تجزیہ کار حسن عسکری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عالمی فورم پر سکیورٹی کے مسائل اور پاکستان کاموقف نہایت مدلل انداز میں پیش کیا۔