پی کے ایل آئی پاکستان میں میڈیکل کے شعبہ میں گیم چینجر پراجیکٹ ثابت ہوگا ، خواجہ سلمان رفیق
پاکستان کڈنی لیور انسٹی ٹیٹو کے پہلے فیز کا افتتاح دسمبر میں کردیاجائے گا ،غیر ممالک سے پاکستانی ڈاکٹرز پی کے ایل آئی میں خدمات سرانجام دینے کیلئے اکتوبرمیں آنا شروع ہوںگے‘ صوبائی وزیر کی میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 23 ستمبر 2017 14:01
(جاری ہے)
سٹیرنگ کمیٹی کاا جلاس پی کے ایل آئی کے سائٹ آفس بیدیاں روڈ پر منعقد ہوا جس میں صدر پی کے ایل آئی ڈاکٹر سعید اختر، جنرل مینجر پراجیکٹ آئی ڈی اے پی علی خان، اقبال شیخ ممبر کمیٹی ، کمانڈنٹ ایلیٹ فورس کرنل علی نواز جنجوعہ ، چیف پلاننگ آفیسر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر عبدالحق بھٹی ، لیسکو، سوئی گیس ، واسا ، ایل ڈی اے ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی ۔
انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جنرل مینجر پراجیکٹ علی خان نے منصوبے پر کام کی رفتار اور ٹائم لائن کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ تمام متعلقہ سپورٹنگ ڈیپارٹمنٹس نے اپنے اپنے حصے کے کام پر پیش رفت بارے اجلاس کو اپ ڈیٹ کیا - لیسکو کے نمائندے نے بتایاکہ پی کے ایل آئی کے گرڈ سٹیشن کو برقی رو سے منسلک کردیاگیاہے اور لوڈ تیار ہے ۔ آئی ڈی اے پی کے علی خان نے بتایاکہ پیکج ون کے تحت ہسپتال کا پہلی فیز نومبر کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایاکہ بلڈنگ میں ایچ وی اے سی سسٹم کی ڈکٹنگ کا کام تیزی سے جاری ہے ، گرے سٹرکچر ہر طرح سے مکمل کرلیاگیاہے ۔باؤنڈی وال کی تعمیر کا 90 فیصد سے زائد کام مکمل ہے ۔ ہسپتال میں مسجد، پی کے ایل آئی بازار، پیشنٹ ٹاور بھی تعمیر کیاجارہاہے ، میڈیکل آلات ، وینٹیلیٹرز، ڈائلسز مشینیں ،سی ایس ایس ڈی ،لانڈری، ایم آر آئی ، لیبارٹری، روبوٹ سرجری اور دیگر سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل آلات کی خریداری کا عمل جاری ہے ۔ ہسپتال کے سیوریج 36انچ قطر کی پائپ کو بیدیاں روڈ کی مین پائپ لائن سے ملایاجائے گا جبکہ سڑکات کو چوڑا کرنے اور سوئی گیس کی فراہمی دیگر امور بارے میں بھی بریفنگ دی گئی ۔ڈاکٹر سعید اختر نے بتایاکہ پی کے ایل آئی میں خدمات سرانجام دینے کے لئے امریکہ اور برطانیہ و دیگر ممالک میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز اکتوبرسے آنا شروع ہوجائیں گے ۔ ابتداء میں ان کی رہائش کیلئے کوٹھیاں کرایہ پر لی جائیں گی۔ ڈاکٹر سعید اختر نے کہاکہ پی کے ایل آئی میں غریبوں کو وزیراعلی کی پالیسی کے مطابق بالکل مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.