نواز شریف کی واپسی کے بارے میں کوئی دو رائے نہیں ،ْخرم دستگیر

2018 کے انتخابات میں بھی وہی قیادت کریں گے ،ْوزیر دفاع

ہفتہ 23 ستمبر 2017 14:01

نواز شریف کی واپسی کے بارے میں کوئی دو رائے نہیں ،ْخرم دستگیر
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی کے بارے میں کوئی دو رائے نہیں ،ْ 2018 کے انتخابات میں بھی وہی قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر تحفظات ہیں ،ْ نوازشریف پر ایک بھی عوامی پیسہ کھانے کا الزام ثابت نہیں ہوا۔وزیردفاع نے کہا کہ نواز شریف اسی مٹی سے اٹھے ہیں اور یہیں واپس آئیں گے ،ْملک ہمارا ہے ،ْاسکا آئین اورقانون بھی ہمارا ہے۔

متعلقہ عنوان :