Live Updates

حنیف عباسی نے عمران خان کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں

دستاویزات میں 2003 سے 2006 کے دوران عمران خان کی الیکشن کمیشن میں داخل کی گئی مالی تفصیلات شامل سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کی نا اہلی کیلئے دائردرخواستیں سماعت کیلئے مقرر

ہفتہ 23 ستمبر 2017 14:01

حنیف عباسی نے عمران خان کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) لیگی رہنما حنیف عباسی نے عمران خان کے گوشواروں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں ۔دستاویزات میں 2003 سے 2006 کے دوران عمران خان کی الیکشن کمیشن میں داخل کی گئی مالی تفصیلات شامل ہیں ۔سپریم کورٹ میں جمع کردہ گوشواروںکے مطابق عمران خان نے دستاویزات میں لندن فلیٹ کی 2004 میں فروخت، بنی گالہ کیلئے جمائمہ سے قرضہ لینے کا ذکر نہیں ۔

دستاویزات میں عمران خان کا پیشہ کل وقتی سیاستدان لکھا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ،ْسیکرٹری جنرل پی ٹی آئی جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے دائردرخواستیں سماعت کے لیے مقررکردی گئیں۔درخواستوں کی سماعت منگل( 26 ستمبر کو) چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا ،بینچ کے ممبران میں جسٹس عمرعطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب شامل ہیں عدالت نے عمران خان، جہانگیر ترین، الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کونوٹسز جاری کردئیے ہیں ۔یاد رہے کہ عدالت نے عمران خان سے بنی گالامیں زمین خریداری کی منی ٹریل میں موجود خلا اورعدالتی سوالات پر وضاحت مانگ رکھی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات