بھارت میں یوکرائن کے سفیر کا آئی فون چھن گیا

ہفتہ 23 ستمبر 2017 13:56

بھارت میں یوکرائن کے سفیر کا آئی فون چھن گیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) بھارت میں یوکرائن کے سفیر کا آئی فون چھن گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرائن کے سفیر ڈاکٹر اگور پولکا نے صبح کے وقت اپنی سرکاری گاڑی اور ڈرائیور کو دریا گنج کی پارکنگ میں چھوڑا اور خود لال قلعہ کی سیر و تفریح کے لئے نکل گئے۔

(جاری ہے)

فوٹوگرافی کے شوقین یوکرائنی سفیر نے لال قلعہ کے انگوری باغ میں چند تصاویر بنانے کے لیے اپنا آئی فون نکالا اور انہوں نے بمشکل 2 ہی تصویریں لی ہوں گی کہ اس دوران اچانک ایک شخص آیا اور ان کا آئی فون چھین کر فرار ہو گیا۔

یہ سب اتنا جلدی ہوا کہ یوکرائن کے سفیر اس چور کا پیچھا کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکے تاہم انہوں چور کے بارے میں کچھ تفصیلات پولیس کو فراہم کی ہیں۔دوسری جانب کوتوالی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہم یوکرائن کے سفیر کا موبائل فون حاصل کرنے کیلئے تمام تر کوششیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :