راجگا ل میں پاکستانی پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ،لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 23 ستمبر 2017 13:34

راجگا ل میں پاکستانی پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ،لیفٹیننٹ ارسلان عالم ..
خیبر ایجنسی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 23ستمبر 2017ء ):راجگال میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی پاکستانی پوسٹ پر حملہ کیا گیا ، حملے کے نتیجے میں یفٹیننٹ ارسلان عالم شہید ہو گئے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق وادی راجگال میں موجود پاکستانی چیک پوسٹ پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں 22سالہ لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید ہو گئے ۔ ارسلان عالم راجگال میں کمانڈنگ آفیسر کی حیثیت سے تعینات تھے ۔لیفٹیننٹ ارسلان عالم تین بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے ۔ ارسلان عالم کی تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ انکے آبائی علاقے میں کی جائے گی ۔