بھارتی شخص نے چوہیا سے شادی کر لی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 23 ستمبر 2017 13:16

بھارتی شخص نے چوہیا سے شادی کر لی
نیو دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23ستمبر 2017ء): بھارت میں چدہاتما باسو نامی شخص نے چوہیا سے شادی کر لی۔تفصیلات کے مطابقبھارتی شہر بنگلور میں ، چدہاتما باسو نامی41سالہ شخص نے چوہیا سے شادی کر لی، اس کا دعویٰ ہے کہ اس کی بیوی نے چوہیا کے روپ میں دوسرا جنم لیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے باسو نے بتایا کہ ایک کار حادثے میں اس کی بیوی چل بسی تھی جس کے بعد وہ ذہنی دباﺅ کا شکار ہو گیا تھا۔لہذا اس نے چوہیا سے شادی کا فیصلہ کیا جو کہ اسکی ہی بیوی ہے جس کا دوسرا جنم چوہیا کے روپ میں ہوا ہے ۔