Live Updates

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی خلاف اکبر ایس بابر کی درخواست پر مزید کارروائی پرسوں ( پیر) کو ہوگی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 13:44

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی خلاف اکبر ایس بابر کی درخواست پر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کے بعد اکبر ایس بابر کی درخواست پر مزید کارروائی پرسوں پیر کو ہوگی۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں 5رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔الیکشن کمیشن نے 14ستمبر کو عمران خان کے توہین عدالت کیس میں قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے جو اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کر تے ہوئے عمران خان کو ہدایت کی تھی کہ وہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کا جواب دیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات