پاک بحریہ کاسی کنگ ہیلی کاپٹر سے میزائل فائر کرنے کا کامیاب تجربہ

ہفتہ 23 ستمبر 2017 13:44

پاک بحریہ کاسی کنگ ہیلی کاپٹر سے میزائل فائر کرنے کا کامیاب تجربہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) پاک بحریہ نیسی کنگ ہیلی کاپٹر سے میزائل فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کیاہے،فضا سے پانی میں اینٹی شپ میزائل فائر کیا گیا جس نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق کھلے سمندر میں ہیلی کاپٹر سے اینٹی شپ میزائل نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔میزائل تجربہ شمالی بحریہ عرب میں کیا گیا۔نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ نے اس کامیاب تجربہ پر پاک بحریہ کو مبارکباد دی ہے۔