شیخوپورہ ، قبرستان سے خاتون کی قبر سے آوازیں،

لواحقین کی قبر کی مٹی تبدیل کرنے کے باوجود آوازیں جاری

ہفتہ 23 ستمبر 2017 13:36

شیخوپورہ ، قبرستان سے خاتون کی قبر سے آوازیں،
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) شیخوپورہ کے ایک قبرستان سے ایک خاتون کی قبر سے آوازیں لواحقین کی قبر کی تین بار مٹی تبدیل کرنے کے باوجود بھی آوازیں بند ہونے کا نام نہیں لے رہیں بتایا گیا ہے کہ محلہ شیش محل قبرستان میں ایک 65 سالہ خاتون کو وفات پانے کے بعد سپرد خاک کیا گیا اس خاتون کے لواحقین میت کو دفنا کے جب گھر چلے گئے تو وہاں قبرستان کے قریب سے گزرنے والے لوگوں کو ایک قبر سے آوازیں سنائی دیں اس خاتون کے لواحقین کو اس واقعے سے آگاہ کیا گیا تو انہوں نے قبر کی مٹی تبدیل کر دی مگر آوازیں تب بھی سنائی دیتی رہیں قبر سے آوازیں نکلنے کا واقعہ شہر بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا لوگ دور دور سے قبر کو دیکھنے کے لیے آنا شروع ہو گئے قبرستان میں لوگوں کا ہجوم ہو گیا اہل علاقہ نے ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس بلا لی پولیس نے قبر کے پاس سے لوگوں کو منتشر کیا مرنے والی خاتون کے لواحقین نے پڑھا ئی شروع کی تو قبر سے آوازیں آنا بند ہو گئی