Live Updates

نااہلی کیس، حنیف عباسی نے عمران خان کے 2002 کے کاغذات نامزدگی،

ٹیکس گوشوارے سپریم کورٹ میں جمع کرا دئیے حنیف عباسی کی دائر درخواست پر چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا

ہفتہ 23 ستمبر 2017 13:36

نااہلی کیس، حنیف عباسی نے عمران خان کے 2002 کے کاغذات نامزدگی،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) عمران خان نااہلی کیس میں حنیف عباسی نے عمران خان کے 2002 کے کاغذات نامزدگی اور 2003 سے 2005ء تک کے ٹیکس گوشوارے سپریم کورٹ میں جمع کرا دئیے۔ حنیف عباسی کی دائر درخواست پر سپریم کورٹ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ حنیف عباسی نے عمران خان کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کرنے کی استدعا کی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو عمران خان نااہلی کیس میں حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میں تفصیلات جمع کرا دیں۔ تفصیلات میں عمرن خان کے 2003 سے 2005 تک کے ٹیکس گوشوارے شامل ہیں۔ عمران خان کے 2002ء کے کاغذات نامزدگی کا ریکارڈ بھی جمع کرا دیا۔ دستاویزات کے مطابق گوشواروں میں لندن فلیٹ کی فروخت سے حاصل رقم ظاہر نہیں کی گئی۔ گوشواروں میں عمران خان نے جمائما سے قرض لینا بھی ظاہر نہیں کیا۔ عمران خان کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کرنے کی استدعا کی گئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ منگل کو کیس کی سماعت کرے گا۔ …
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات