شہبازشریف نے شریف خاندان میں اختلافات کا تاثر مسترد کردیا

غلط فہمیاں پیدا کرنے وا لے جان لیں نوازشریف کے ساتھ کھڑا ہوں گا، بھائی سے مخلص و وفادار تھا اور ہمیشہ رہوں گا وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بہاولپور ڈویژن کے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 23 ستمبر 2017 13:33

شہبازشریف نے شریف خاندان میں اختلافات کا تاثر مسترد کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) شہبازشریف نے شریف خاندان میں اختلافات کا تاثر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلط فہمیاں پیدا کرنے وا لے جان لیں نوازشریف کے ساتھ کھڑار ہوں گا، بھائی سے مخلص و وفادار تھا اور ہمیشہ رہوں گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بہاولپور ڈویژن کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں محاذ آرائی سے گریز اور اداروں سے ٹکرا کی سیاست نہیں کرنی چاہیے۔وزیراعلی پنجاب نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلط فہمیاں پیدا کرنے وا لے جان لیں نوازشریف کے ساتھ کھڑار ہوں گا، بھائی سے مخلص و وفادار تھا اور ہمیشہ رہوں گا۔