پشاور،پولیس کا سرچ آپریشن 20 سے زائدمشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

ہفتہ 23 ستمبر 2017 13:33

پشاور،پولیس کا سرچ آپریشن 20 سے زائدمشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پشاور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 20 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پشاورمیں محرم الحرام کے دوران امن وامان کو برقراررکھنے کے لیے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا ہے ،آپریشن کے دوران بیس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے،آپریشن یکہ تھوت کے مختلف علاقوں میں کیا گیا، جہاں مختلف امام بارگاہوں سے محرم الحرام کے ماتمی جلوس برآمد ہونگے۔

متعلقہ عنوان :