نااہل شخص پارٹی کا سربراہ کیسے ہو سکتا ہے ‘

ہم نے پیپلز پارٹی کے حق میں ووٹ دیا تھا ‘ انتخابات بل غیر آئینی طور پر منظور کیا گیا ‘ ہمارے کسی رکن نے (ن) لیگ کے حق میں ووٹ دیا تو کارروائی کریں گے ‘ وزیر اعظم نے اعتراف کیا کہ کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 23 ستمبر 2017 13:33

نااہل شخص پارٹی کا سربراہ کیسے ہو سکتا ہے ‘
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایک نااہل شخص پارٹی کا سربراہ کیسے ہو سکتا ہی ‘ ہم نے پیپلز پارٹی کے حق میں ووٹ دیا تھا ‘ انتخابات بل غیر آئینی طور پر منظور کیا گیا ‘ ہمارے کسی رکن نے اگر (ن) لیگ کے حق میں ووٹ دیا تو کارروائی کریں گے ‘ وزیر اعظم نے اعتراف کیا کہ کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے۔

ہفتہ کو فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے انتخابات بل میں خامی تھی۔

(جاری ہے)

انتخابات بل غیر آئینی طور پر منظور کیا گیا۔ بل اعتزاز احسن کی ترمیم کے ساتھ پیش ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کسی رکن نے بل کی حمایت کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔ منتخب نمائندہ نااہل ہوجائے تو وہ پارٹی عہدہ کیسے رکھ سکتا ہے۔ اعتزاز احسن کی ترمیم صحیح تھی ہم نے اس کی حمایت کی۔ وزیر اعظم نے چار انٹرویو میں کراچی پیکج کی بات کی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پیکج ووٹ کی وجہ سے نہیں دے رہے۔ وزیر اعظم نے اعتراف کیا کہ کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے۔ پی ٹی آئی نے بھی پیپلز پارٹی کی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔ …