سانحہ ماڈل ٹائون رپورٹ پبلک نہ کرنے پرشہبازشریف اور رانا ثنا اللہ کیخلاف توہین عدالت درخواست دائر

عدالتی حکم کے باجود پبلک نہ کرنے کے خلاف فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے، درخواست گزار کا موقف

ہفتہ 23 ستمبر 2017 13:33

سانحہ ماڈل ٹائون رپورٹ پبلک نہ کرنے پرشہبازشریف اور رانا ثنا اللہ کیخلاف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک نے عدالتی حکم کے باوجود سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ پبلک نہ کرنے پر شہبازشریف اور رانا ثنا اللہ سمیت کئی حکومتی اورسرکاری افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، چیف سیکرٹری اورہوم سیکرٹری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردیہے ۔

درخواست میں وزیراعلیٰ پنجاب، رانا ثنااللہ اورسیکرٹری داخلہ کوفریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ جسٹس نجفی کی رپورٹ شائع نہ کرنے پرہوم سیکرٹری توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں، عدالت ہوم سیکرٹری سمیت دیگرفریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی اور سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ عدالتی حکم کے باجود پبلک نہ کرنے کے خلاف فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔