ہوم سیکرٹری پنجاب نے ماڈل ٹائون انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی

آیئنی درخواست میں تحریری جواب سنے بغیرہی فیصلہ جاری کیا گیا،جوڈیشل انکوائری پبلک کرنا یا نہ کرنا حکومت کا صوابدیدی اختیار ہے ،درخواست گزار کا موقف

ہفتہ 23 ستمبر 2017 13:33

ہوم سیکرٹری پنجاب نے ماڈل ٹائون انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کے خلاف انٹرا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) ہوم سیکرٹری پنجاب نے سانحہ ماڈل ٹائون انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائرکردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آیئنی درخواست میں تحریری جواب سنے بغیرہی فیصلہ جاری کیا گیا،جوڈیشل انکوائری پبلک کرنا یا نہ کرنا حکومت کا صوابدیدی اختیار ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہوم سیکرٹری پنجاب نے ماڈل ٹان انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل لاہورہائی کورٹ میں دائرکردی۔

(جاری ہے)

اپیل کے متن کے مطابق رپورٹ پبلک کرنے کے متعلق درخواستیں فل بنچ کے روبرو زیرسماعتہیں ، فل بنچ کی موجودگی میں سنگل بنچ کیس کی سماعت نہیں کر سکتا جب کہ سنگل بنچ نے تحریری جواب جمع کروانے کا موقع ہی نہیں دیا۔اپیل کے مطابق آیئنی درخواست میں تحریری جواب سنے بغیرہی فیصلہ جاری کیا گیا ہے، جوڈیشل انکوائری پبلک کرنا یا نہ کرنا حکومت کا صوابدیدی اختیار ہے اس لیے عدالت ماڈل ٹان انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔واضح رہے کہ 2 روزقبل ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹان کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پرلانے کا حکم دے دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :