فیصل آباد میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام،

اسلحے سے بھری گاڑی پکڑ لی گئی ،دو افراد گرفتا ر

ہفتہ 23 ستمبر 2017 13:33

فیصل آباد میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام،
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسلحے سے بھری گاڑی پکڑ لی، دو افراد گرفتا ر ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فیصل آباد میں پولیس اور حساس اداروں نے مصدقہ اطلاع پر کارروائی کر کے علاقہ غیر سے پنجاب لائی گئی اسلحے سے بھری گاڑی پکڑ کر 2 ملزمان کامران خان اور جمعدار خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کا تعلق صوابی سے ہے اور ان کے قبضے سے 16 پسٹل، 19 رائفلیں اور 25 ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئی ہیں جب کہ پولیس نے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔پکڑا گیا اسلحہ محرم الحرام کے دوران تخریب کاری کے لئے استعمال کیا جا سکتا تھا۔

متعلقہ عنوان :