احتساب عدالت نے شریف خاندان کو پیشی کا آخری سمن جاری کر دیا، 26 ستمبر کو پیشی کا حکم

نیب نے حکم کی تعمیل کرانے کیلئے سمن دفتر خارجہ کو ارسال کر دیا ، پاکستانی ہائی کمیشن لندن کو بھی تعمیل کرانے کی ہدایت

ہفتہ 23 ستمبر 2017 13:26

احتساب عدالت نے شریف خاندان کو پیشی کا آخری سمن جاری کر دیا،   26 ستمبر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) احتساب عدالت نے شریف خاندان کو پیشی کا آخری سمن جاری کر دیا ‘ نامزد ملزم نوازشریف اور ان کے بچوں کو 26 ستمبر کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ نیب نے حکم کی تعمیل کرانے کیلئے سمن دفتر خارجہ کو ارسال کر دیا ہے ‘ پاکستانی ہائی کمیشن لندن کو بھی سمن کی تعمیل کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس میں پیشی کے معاملہ پر احتساب عدالت نے شریف خاندان کو پیشی کا آخری سمن جاری کر دیا۔ نواز شریف ‘ حسن ‘ حسین اور مریم نواز کی پیشی کا سمن لندن بھیج دیا گیا۔ نیب نے حکم کی تعمیل کیلئے سمن وزارت خارجہ کو ارسال کر دیا۔ نیب نے پاکستانی ہائی کمیشن لندن کو سمن کی تعمیل کرانے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔ نامزد ملزم نواز شریف اور ان کے بچوں کو 26 ستمبر کو پیشی کا حکم دیدیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :