صوبائی وزیر منشاء اللہ بٹ کا سیالکوٹ میںورکنگ بائونڈری کے علاقہ سلانوالی کا دورہ

بھارتی شیلنگ سے شہید ہونے والے محمد اشرف کے ورثاء سے تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کی ،شہید کی بیوہ کو 5 لاکھ ،شدید زخمیوں کو75ہزار روپے فی کس، معمولی زخمیوں کو 25ہزار روپے کے امدادی چیک

ہفتہ 23 ستمبر 2017 13:24

صوبائی وزیر منشاء اللہ بٹ کا سیالکوٹ میںورکنگ بائونڈری کے علاقہ سلانوالی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے گزشتہ روز سیالکوٹ میںورکنگ بائونڈری کے علاقہ سلانوالی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرڈاکٹر فر خ نو ید،ممبران صوبائی اسمبلی رانا اقبال ، چو ہد ری اکرام اوردیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر نے بھارتی شیلنگ سے شہید ہونے والے محمد اشرف کے ورثاء سے تعزیت کی اور شہید کی بیوہ کو 5 لاکھ ر وپے مالیت کا امدادی چیک دیا۔

(جاری ہے)

محمد منشاء اللہ بٹ نے سی ایم ایچ میںزخمیوں کی عیادت کی اورشدید زخمیوں کو75ہزار روپے فی کس جبکہ معمولی زخمیوں کو 25ہزار روپے فی کس کے امدادی چیک دئیے۔بھارتی جارھیت سے ابتک6افراد زخمی اور درجنوں زکمی ہوئے ہیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ علاقہ بھر میں چار ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں جہاں تما م حکومتی ادارے متاثرین کو ہر قسم کی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہ ر ینجرز نے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دشمن کو اس کا منہ توڑ جواب دیا۔پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن کی نہتے شہریوں کے خلاف بھارتی جارحیت عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔بھارتی جارحیت کے باوجود عوام کے حوصلے بلند ہیں۔

متعلقہ عنوان :