نواز شریف کے بعد خواجہ آصف بھی مشکل میں ، نا اہلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 23 ستمبر 2017 13:05

نواز شریف کے بعد خواجہ آصف بھی مشکل میں ، نا اہلی کی درخواست سماعت کے ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 22ستمبر 2017ء ) :سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے بعد وزیر خارجہ بھی مشکل میں آگئے ۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خواجہ آصف کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق نا اہل وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کے بعد وزیرخارجہ خواجہ آصف کے سر پر بھی اقامے کی تلوار لٹکنے لگی ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے عثمان ڈار نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیرخارجہ خواجہ آصف کی نا اہلی کے لیے درخواست دائر کر رکھی تھی ۔عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے ۔بنچ کےدیگرارکان میں جسٹس محسن اخترکیانی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں ۔جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 3رکنی لارجر بنچ 26 ستمبر کو سماعت کرے گا۔