ڈاکٹر شاہد مسعود نے منی لانڈرنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ایان علی سے متعلق انکشاف کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 ستمبر 2017 12:42

ڈاکٹر شاہد مسعود نے منی لانڈرنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ایان علی سے متعلق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 ستمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی ایان علی اچانک میرے ذہن میں آئیں ۔ مجھے کسی نے بتایا ہے کہ کراچی میں موجود ایک فلیٹ سے کھانے کے لیے اکثر میکلڈونلڈ اور کے ایف سی وغیرہ کو کال جاتی تھی اور کال مسز علی کے نام سے جاتی تھی ۔

(جاری ہے)

ایک دن ایک ڈاکٹر کو بھی کال آئی کہ مسز علی کی طبیعت خراب ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر نے پہنچنے پر دیکھا کہ فلیٹ کے گیٹ کے باہر گبرو جوان لوگ سکیورٹی پر مامور تھے اور شاہانہ قسم کا پروٹوکول تھا ۔ جب اندر جا کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ وہ مسز علی ایان علی ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر سے جو فارم بنوایا اس پر بھی مسز علی لکھا گیا تھا۔ انہوں نے ایان علی سے متعلق مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :