ملک میں اس وقت رجسٹرڈ ووٹروں میں مرد ووٹروں کی تعدادخواتین کے مقابلے میں1کروڑ21 لاکھ72 ہزار914 زیادہ ہے

کل ووٹروں کی تعداد9کروڑ70 لاکھ21 ہزار554 ہے ، مرد ووٹروں کی تعداد5کروڑ45لاکھ96ہزار506 ، ،خواتین ووٹروں کی تعداد4کروڑ24 لاکھ23 ہزار592 ہے،الیکشن کمیشن

ہفتہ 23 ستمبر 2017 12:41

ملک میں اس وقت رجسٹرڈ ووٹروں میں مرد ووٹروں کی تعدادخواتین کے مقابلے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) ملک میں اس وقت رجسٹرڈ ووٹروں میں مرد ووٹروں کی تعدادخواتین کے مقابلے میں1کروڑ21 لاکھ72 ہزار914 زیادہ ہے جو12.54 فیصد زائد بنتی ہے، سب سے زیادہ فاٹا میں خواتین ووٹرز کی تعداد مردو ں کے مقابلے میں24.42فیصد کم جبکہ سب سے کم اسلام آباد میں7.54 فیصد ہے ۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ملک میں اس وقت کل ووٹروں کی تعداد9کروڑ70 لاکھ21 ہزار554 ہے جن میں مرد ووٹروں کی تعداد5کروڑ45 لاکھ96ہزار506 جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد4کروڑ24 لاکھ23 ہزار592 ہے۔

صوبہ پنجاب میں کل مرد ووٹروں کی تعداد3کروڑ13 لاکھ898 جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد2کروڑ45 لاکھ18 ہزار732 ہے، خواتین کے مقابلے میں مرد ووٹروں کا تناسب 10.36فیصد زیادہ ہے۔ سندھ میں مرد ووٹروں کی تعداد ایک کروڑ14 لاکھ44 ہزار825 جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد91 لاکھ99ہزار405ہے یہاں پر فرق 10.87فیصد ہے، ای سی پی کے مطابق خیبرپختونخوا میں مرد ووٹروں کی تعداد80 لاکھ7ہزار100 جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد60 لاکھ9ہزار221 ہے یہاں پر خواتین کے مقابلے میں مردوں کے ووٹ14.25 فیصد زیادہ ہیں، بلوچستان میں مرد ووٹروں کی تعداد21 لاکھ 37 ہزار10 جبکہ خواتین ووٹرو ں کی تعداد15 لاکھ65 ہزار293 ہے ، بلوچستان میں مردوں کے ووٹ خواتین کے مقابلے میں15.44فیصد زیادہ ہیں،فاٹا میں مرد ووٹروں کی کل تعداد13 لاکھ32ہزار943 جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد8لاکھ9 ہزار645 ہے، یوں یہ فرق24.42فیصد بنتا ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں مرد ووٹروں کی تعداد3 لاکھ73 ہزار730 جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد3 لاکھ21 ہزار296 ہے یوں یہاں پر مردوںکے ووٹ عورتوں کے مقابلے میں7.54 فیصد زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

اے پی پی کے مطابق نئے انتخابی قانون2017ء میں لازم قرار دیا گیا ہے کہ ہر سیاسی جماعت پانچ فیصد ٹکٹ خواتین کو عمومی نشستوں پر دے گی۔

متعلقہ عنوان :