پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں کامیاب میزائل کا تجربہ کر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 23 ستمبر 2017 12:37

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں کامیاب میزائل کا تجربہ کر لیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 22ستمبر 2017ء ):پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب میزائل تجربہ کر لیا ۔پاک بحریہ کے تر جمان کے مطابق پاک بحریہ نے ملک کی سمندری حدود کی حفاظت کے سلسلے میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کی جانب سے بحیرہ عرب میں کامیاب میزائل تجربہ کیا گیا ہے ۔ میزائل پاک فضائیہ کے سی کنگ جہاز سے شمالی بحیرہ عرب میں فائر کیا گیا ۔ تجربے کے نتیجے میں 100فیصد اہداف حاصل کیے گئے ہیں ۔ پاک بحریہ کے ترجمان نے میزائل کے کامیاب تجربے کواہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جلد ہی میزائل تجربے کی فوٹیج جاری کر دی جائے گی ۔