پاکستانی فورسز کی شیلنگ سے ہمارے دو شہری ہلاک ہوگئے، افغان الزام

پاکستان نے 37مارٹر شیل فائر کیے جس کے نتیجے میں تین افرادزخمی بھی ہوئے،افغان حکام

ہفتہ 23 ستمبر 2017 12:40

پاکستانی فورسز کی شیلنگ سے ہمارے دو شہری ہلاک ہوگئے، افغان الزام
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) افغان حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کی سرحدی فورسز نے مشرقی افغانستان میں 37مارٹر شیل فائر کیے جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

جرمن ریڈیو کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطاء اللہ کھوگیانی نے الزام عائد کیا کہ پاکستان نے 37مارٹر شیل فائر کیے جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ افغانستان اس سے قبل بھی پاکستان پر سرحد پار سے گولہ باری کا الزام عائد کرتا آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :