کمپنی نشاط چونیاں لمیٹڈ کی خالص آمدنی میں 25.5 فیصد کا اضافہ

ہفتہ 23 ستمبر 2017 12:36

کمپنی نشاط چونیاں لمیٹڈ کی خالص آمدنی میں 25.5 فیصد کا اضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) نشاط چونیاں لمیٹڈ کی خالص آمدنی میں 25.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے جانے والے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق 30 جون 2017ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران کمپنی نے 3.92 ارب روپے کا خالص نفع کمایا ہے جبکہ مالی سال 2016ء میں کمپنی کا منافع 2.98 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح مالی سال 2016ء کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال 2017ء کے دوران نشاط چونیاں لمیٹڈ کے خالص منافع میں 25 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے منافع میں اضافہ کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 10.21 روپے تک بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :