کراچی کےہوٹلز میں مرغی کی جگہ کچھوے کے انڈے کھلانے کا انکشاف ہوا ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 23 ستمبر 2017 12:02

کراچی کےہوٹلز میں مرغی کی جگہ کچھوے کے انڈے کھلانے کا انکشاف ہوا ہے
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 22ستمبر 2017ء ):کراچی کے ڈھابوں او رہوٹلز میں مرغی کی جگہ کچھوے کے انڈے کے آملیٹ کھلائے جانے کا نکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے وائلڈ لائف کے اہلکار اور مضافاتی علاقوں میں موجود کچھوا فارمز کے مالکان اکثر شہر کے ہوٹلوں کو کچھووں کے انڈے فراہم کرتے ہیں ۔یہ انڈے زیادہ تر آملیٹ کی صورت میں گاہکوں کو پیش کئیے جاتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق زیادہ تر انڈے کوٹوال چائے کے ہوٹلوں اور کراچی کے پوش علاقوں میں کھلنے والے ڈھابوں پر آملیٹ اور انڈہ پراٹھا کی شکل میں فروخت کیے جاتے ہیں ۔