سعودی عرب ، جدہ کے مدینہ روڈ کو تعمیرومرمت کے بعد عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 23 ستمبر 2017 11:46

سعودی عرب ، جدہ کے مدینہ روڈ کو تعمیرومرمت کے بعد عوام کے لیے دوبارہ ..
جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 ستمبر 2017ء) جدہ میونسپلٹی نے المساعدیہ مارکیٹ کے سامنے موجود پل کی تعمیر کے بعد مدینہ روڈ کو عوام کے لئے دوبارہ کھول دیا ہے ۔ یہ پل پیدل چلنے والوں کے لئے بنایا گیا ہے جو کہ سڑک کے اس پار جانا چاہتے ہوں۔

(جاری ہے)

اس روڈ کو پل کی تعمیر کے لئے جمعرات اور جمعے کی درمیان شب  بند کیا گیا تھا اور اب تعمیر مکمل ہونے کے بعد آج صبح عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ میونسپلٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جن روڈز پر ایسے پل موجود ہیں انکے نیچے سے گزرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور مقررہ حد سے اونچی گاڑیاں نہ گزاریں ۔

متعلقہ عنوان :