جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ دیکھنے کے بعد رانا ثنا اللہ بہت ڈسٹرب رہے تھے

یہ رپورٹ جلد ہی کہیں نہ کہیں آنے والی ہے۔ بہتر یہی ہے کہ جلد الیکشن کروا کے نیا مینڈیٹ لایا جائے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 ستمبر 2017 11:40

جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ دیکھنے کے بعد رانا ثنا اللہ بہت ڈسٹرب رہے تھے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 ستمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے کہا کہ اگر نواز شریف پاکستان آتے ہیں تو یہاں ریگولر کیس کی سماعت شروع ہو گی ، اور اگر وہ وہاں لندن میں رہتے ہیں تو بزدل مشہور ہو جاتے ہیں۔ یہ ان کے لیے بہت بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ اب سامنے آ ہی جائے گی ۔ میں نے خود وہ رپورٹ دیکھی ہے ، جس دن یہ رپورٹ سیکرٹریٹ میں آئی تھی اس دن رانا ثنا اللہ بہت ڈسٹرب رہے اور انہوں نے کہا تھا کہ مجھے توقیر شاہ کے برابر لا کر کھڑا کر دیا۔ اوریا مقبول جان نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ کہیں نہ کہیں آ جانی ہے اور جلد آ جانی ہے۔

متعلقہ عنوان :