انتخاب بل 2017کی منظوری ، ایم کیو ایم کے سینیٹرمیاں عتیق نے پارٹی کے خلاف جا کر مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 23 ستمبر 2017 11:23

انتخاب بل 2017کی منظوری ، ایم کیو ایم کے سینیٹرمیاں عتیق نے پارٹی کے خلاف ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 22ستمبر 2017ء ) :سینٹ میں ایک ووٹ سے پاس ہونے والا بل انتخاب 2017کی منظوری ایم کیو ایم کے سینیٹر میاں عتیق کے مرہون منت نکلی ۔میاں عتیق نے ایم کیو ایم کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنا ووٹ مسلم لیگ ن کے حق میں کاسٹ کیا ۔تفصیلات کے مطابق کل سینٹ میں انتخاب بل 2017کی شق 203 منظور کی گئی جس کے مطابق نا اہل شخص کسی بھی سیاسی پارٹی کی قیادت و صدارت کر سکتا ہے ۔

اس بل نے سابق نااہل وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے دوبارہ پارٹی صدر بننے کی راہ کو ہموار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس بل کی حمات میں 38جبکہ مخالفت میں 37ووٹ آئے تھے یوں یہ بل صرف ایک ووٹ سے منظور ہو گیا تھا ۔اور اس بل کو منظور کروا لینے والا ووٹ ایم کیو ایم کے سینیٹر میاں عتیق کا تھا جنہوں نے ایم کیو ایم کے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلم لیگ ن اور بل کی حمایت میں ووٹ دئیے ۔ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم نے پیپلز پارٹی کی حمایت میں شق 203میں ترمیم کی حمایت کی تھی ۔ ایک نا اہل شخص پارٹی کی صدارت کیسے کر سکتا ہے ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے سینیٹر میاں عتیق کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہر کاروائی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :