وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے طلب کرنے پرلندن روانہ ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 23 ستمبر 2017 11:06

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے طلب ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 23ستمبر 2017ء ) :وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد نواز شریف سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے طلب کرنے پر آج لندن روانہ ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق ایسے حالات میں جب شریف خاندان پاکستان میں مختلف کیسسز کی زد میں ہے شریف خاندان کے اکثر لوگ اس وقت لندن میں موجود ہیں ۔اس صورتحال میں احتساب عدالت نے 19ستمبر کی عدم حاضری کے بعد26 ستمبر کو ا یک بار پھر شریف خاندان کو طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان تمام امور پر مشاورت کے لیے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے چھوٹے بھائی اوروز یر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو لندن طلب کر لیا ہے ۔شہبا ز شریف آج دن 11بجے فلائٹ نمبر PK-757سے لندن روانہ ہو گئے ہیں ۔مصطفی رمدے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ ہیںَ ۔اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ سٹاف کے تین ممبران ، ایک ملازمہ اور تین فیملی ممبرز لندن روانہ ہو رہے ہیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب لندن میں میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کریں گے اور نیب کیسسز سمیت اہم امور پر بات ہو گی ۔یاد رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پہلے ہی سے لندن میں موجود ہیں ۔