مسلم لیگ ن کے 67 ایم این اے اداروں کے ساتھ رابطوں میں ہیں کہ بتائیں ہمیں کیا کرنا ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 ستمبر 2017 11:04

مسلم لیگ ن کے 67 ایم این اے اداروں کے ساتھ رابطوں میں ہیں کہ بتائیں ہمیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 ستمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سربراہ مسلم لیگ ضیا اعجاز الحق نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے 67 ایم این اے مختلف اداروں کے ساتھ رابطے میں تھے کہ ہمیں بتائیں کہ ہم نے کیا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اعجاز الحق نے کہا کہ جن اداروں کے ساتھ یہ لوگ رابطوں میں تھے ان میں ایجنسیاں اور دیگر ادارے شامل ہیں۔ رابطے کرنے پر ان کو کہا گیا کہ جہاں آپ کی نوکری ہے وہاں واپس جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو ان ایم این ایز کی فہرست چاہئیے تو میں آپ کو لسٹ بھی فراہم کر دوں گا۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :