525میگا واٹ پیداوار کے دعوے دھرے رہ گئے ، نندی پور پاور پراجیکٹ کی پیداواری صلاحیت 411میگا واٹ رہ گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 23 ستمبر 2017 11:04

525میگا واٹ پیداوار کے دعوے دھرے رہ گئے ، نندی پور پاور پراجیکٹ کی پیداواری ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 23ستمبر 2017ء ):65ارب روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ نندی پور پاور پراجیکٹ کے حوالے سے حکومت کے 525میگا واٹ پیداوارا کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، حکومت کے من پسند منصوبے کی پیداواری صلاحیت 411میگاواٹ رہ گئی ۔قومی اخبار کے مطابق نندی پور پاور پراجیکٹ کی پیداواری صلاحیت کے حوالے سے تمام دعوے ہوا میں اڑ گئے ۔

(جاری ہے)

حکومت نے جب اس منصوبے کو فرنس آئل سے چلانے کا اعلان کیا تھا تب اس منصوبے کی پیداواری صلاحیت 425میگاواٹ بتائی گئی تھی جبکہ مائع گیس فیولنگ کے استعمال کے بعد اس منصوبے کی پیداواری صلاحیت کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ منصوبہ 525میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کر ے گا ۔جبکہ صورتحال کچھ یوں ہے کہ اگست میں نندی پور پاور پراجیٹ سے مائع گیس فیولنگ کے ذریعے صرف 14کروڑ65لاکھ 22ہزار یونٹ بجلی پیدا کی گئی ۔ گزشتہ ماہ اس منصوبے کی پیداواری صلاحیت 525میگا واٹ سے کم ہو کر صرف 411میگاواٹ رہ گئی۔ملکی تاریخ کا یہ مہنگا ترین منصوبہ شروع دن سے ہی اپنی مکمل صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا نہیں کر سکا جو ایک سوالیہ نشان ہے ۔